2010 میں آرڈر کیے گئے نوکیا فونز 16 سال بعد دکاندار کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک موبائل شاپ پر ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو کسی فلمی سین سے کم نہیں تھا۔ دکان پر اچانک ایک پارسل پہنچا، جسے کھولتے ہی دکاندار کی ہنسی چھوٹ گئی۔
اس ڈبے میں موجود نوکیا موبائل فون، جو آج کے نہیں بلکہ 2010 کے تھے اور 16 سال بعد اپنی منزل تک پہنچے، یہ فون 2010 میں آرڈر کیے گئے تھے، مگر 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی اور ملک کے نظام کی تباہی کے باعث یہ کھیپ برسوں تک گوداموں میں پڑی رہی۔
یہ وہ دور تھا جب نوکیا کے بٹن والے فون موبائل مارکیٹ پر راج کرتے تھے اور’میوزک ایڈیشن’ فون رکھنا اسٹیٹس سمجھا جاتا تھا۔
رسد کے نظام کے ٹوٹنے، کسٹمز کے غیر فعال ہونے اور سیکیورٹی مسائل کے باعث یہ پیکج وقت کی گرد میں گم ہو گیا۔ اب 2026 میں اچانک اس کی آمد نے سب کو چونکا دیا۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟