ملتان کے لاپتہ نوجوان نتھیا گلی کے جنگل سے بازیاب ہو گئے، دو دن غائب رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان) ایبٹ آباد ملتان سے سیر کیلئے آئے نوجوان جو گلیات کے علاقہ میں لاپتہ ہو گئے تھے، دو دن بعد بازیاب ہو گئے۔ تین میں سے دو نوجوان زخمی ہیں۔
ملتان سے تین نوجوان مری اور گلیات کے علاقوں کی سیر کے لئے آئے تھے۔ دو دن پہلے 9 جنوری کو یہ تینوں نوجوان میرا جانی جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔
آج پتہ چلا ہے کہ وہ راستہ بھٹک کر جنگل میں چلے گئے تھے۔ اس دوران ان مین سے دو نوجوانوں کو چوٹیں آئیں۔ ایک کا پاؤں زخمی ہو گیا، دوسرے کی ٹانگ پر زخم آئے۔
تینوں نوجوان راستہ بھٹک جانے کے بعد اپنے طور پر راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟
آج یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ پولیس ریسکیو نے تینوں نوجوانوں کو بحفاظت نتھیا گلی پہنچا دیا ہے۔
دو سیاح زخمی ہیں ایک کے پاؤں دوسرے کی ٹانگ پر زخم ہیں۔
سیاحوں کو نتھیا گلی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔