مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ، آخر وجہ کیا بنی؟جانیے

Jan 11, 2024 | 13:18:PM
پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٰیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

سال 2016 میں کوک اسٹوڈیو میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

انسٹاگرام پر 4 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی مومنہ مستحسن نے اچانک اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں۔ دوسری جانب گلوکارہ کی جانب سے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے سے متعلق اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کا بابر اور رضوان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے گانا “آفریں آفریں” کے بعد کئی گانے گا کر اپنے مداحوں کے دل جیتے، اُنہوں نے نیویارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی سے بائیومیڈیکل انجنیئرنگ اینڈ اپلائڈ میتھمیٹکس میں دوہری ڈگری حاصل کی۔

سال 2016 میں مومنہ مستحسن نے علی نقوی نامی شخص سے منگنی کی تھی جبکہ سال 2017 کے اوائل میں اُن کی منگنی ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی تھی۔