جاپانی کمپنی کا برقی گاڑیوں کی نئی سیریز شروع کرنے کا اعلان

Jan 11, 2024 | 12:47:PM
جاپانی کمپنی کا برقی گاڑیوں کی نئی سیریز شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپانی کمپنی کا  برقی گاڑیوں کی نئی سیریز شروع کرنے کا اعلان ۔برقی گاڑیوں کی ایک نئی سیریز2026 میں شروع کی جائے گی ۔

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے لاس ویگاس میں سالانہ سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں ہونڈا زیرو سیریز کے دو کونسپٹ ماڈلز کی نقاب کشائی کی ہے۔

کمپنی کے مطابق عالمی ای وی مارکیٹ میں اپنے حصے کو بڑھانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔ کمپنی ایشیا اور دیگر مقامات پر فروخت شروع کرنے سے پہلے شمالی امریکا میں گاڑی کا پہلا ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ضرور پڑھیں:پیٹرول اور آلودگی سے چھٹکارہ، بہترین ڈیزائن، جرمن کمپنی سینسو پاکستان میں الیکٹرک کاریں متعارف کروانےکو تیار

ہونڈا ایک ہلکی اورکارگزاری میں بہتر بیٹری کے ساتھ چھوٹے سائز کی گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ایک چارج پر 480 کلومیٹر سے زیادہ سفر طے کیا جا سکے۔

یاد رہے پاکستان میں جرمن کمپنی SANSO (سینسو) کے جدید اور منفرد ماحول دوست الیکٹرک کارز کے ماڈل دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں۔