چیمپئنز ٹرافی :زخمی جسپریت بمرا کی بھارتی سکواڈ میں شمولیت کافیصلہ نہ ہوسکا

Feb 11, 2025 | 11:25:AM
 چیمپئنز ٹرافی :زخمی جسپریت بمرا کی بھارتی سکواڈ میں شمولیت کافیصلہ نہ ہوسکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے کامیاب ترین فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ان دنوں انجری کا شکار ہیں جن کی شمولیت کا فیصلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاحال نہ ہوسکا۔

جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کیلئے ایک خاص بولر کا درجہ رکھتے ہیں جن کے ٹیم سے ڈراپ ہونے سے انڈین کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کیویز کیخلاف میچ، جنوبی افریقی کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان میں اُتر آئے

رپورٹ کے مطابق جسمریت بمراہ کی کمر کا اسکین کیا گیا ہے اور سکواڈ کے حتمی اعلان سے قبل بمراہ کی دستیابی سے متعلق بھارتی ٹیم کے سلیکٹرز بی سی سی آئی کے میڈیکل سٹاف کے ساتھ مشورہ کریں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمراہ کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔