کیویز کیخلاف میچ، جنوبی افریقی کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان میں اُتر آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان پر اُتر آئے۔
لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تاہم اس میچ میں فیلڈنگ کوچ وانڈیل گواوو کو کچھ وقت کیلئے میدان پر فیلڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے دنیا کو چونکا دیا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
جنوبی افریقا کے فیلڈنگ کوچ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے 37ویں اوور میں میدان میں دیکھا گیا، جب کیمروں نے انکو فیلڈنگ کرتے دیکھا تو شائقین حیران رہ گئے۔
ہینرچ کلاسن اور کیشو مہاراج سمیت متعدد سرکردہ کھلاڑی کیویز کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں تھے جبکہ پروٹیز نے 4 نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا تھا تاہم کراچی میں پاکستان کیخلاف ہونیوالے میچ میں افریقی ٹیم کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: روہت شرما نے ون ڈے میں گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، پاکستانی سٹار بدستور سرفہرست
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پروٹیز کوچ کو بطور کھلاڑی کام کرنا پڑا ہو، گزشتہ سال اسی طرح کے ایک واقعے میں جنوبی افریقہ کے بیٹنگ کوچ جے پی ڈومنی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں متبادل فیلڈر کے طور پر سامنے آئے تھے کیونکہ ان کے کئی کھلاڑی بیماری کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔