حافظ آباد,دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار

Feb 11, 2024 | 20:21:PM
حافظ آباد,دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز)حافظ آبا د میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں این اے67 اورپی پی38 دونوں حلقوں میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار  پائے ہیں، آر او نے دونوں حلقوں  میں دوبارہ گنتی کافارم 49جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابقمسلم لیگ ن کے پی پی38کے امیدوار شیخ گلزاراحمد نے آر او پر عدم اعتماد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کوگنتی کی درخواست کی تھی ،دوسری بار گنتی میں این اے 67سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار انیقہ مہدی حسن بھٹی 2 لاکھ 11 ہزار 44 ووٹ لیکر کامیاب پائیں ،این اے67میں4،48،868ووٹ کاسٹ ہوئے اور13،377 ووٹ مسترد ہوئے۔

دوسری جانب پی پی 38پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ضمیرالحسن بھٹی دوسری بار گنتی میں بھی کامیاب ٹھہرے,دوسری بار گنتی میں ضمیرالحسن بھٹی کو 52 ہزار 217کیساتھ  کامیاب قراردیا گیا ,پی پی 38 میں کل 1،46،600ووٹ کاسٹ ہوئے اور3،224ووٹ مسترد کئے گئے۔

یہ بھی  پڑھیں ؛ حکومت میں شامل ہونا ہے یا نہیں، ابھی فیصلہ نہیں کیا، اعجاز الحق