خیبر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

Feb 11, 2024 | 17:35:PM
خیبر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فوٹو آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبرمیں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، شدید جھڑپ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ,اجتماع کیلئے راغب کرنے پر بھی گرفتاری ہو سکتی ہے، پولیس

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیف اللہ کی تحویل سے اسلحہ و گولا باردو برآمد کرلیا گیا، صورت گل دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔