اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ,اجتماع کیلئے راغب کرنے پر بھی گرفتاری ہو سکتی ہے، پولیس

Feb 11, 2024 | 14:08:PM
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ,اجتماع کیلئے راغب کرنے پر بھی گرفتاری ہو سکتی ہے، پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وفاقی  دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، پولیس ترجمان نے  احتجاج کرنے والوں کو خبردار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ،غیر قانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کچھ افراد الیکشن کمیشن اور دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں،اجتماع کےلیے راغب کرنا بھی جرم ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے دائرے میں پر امن احتجاج سب کا حق ہے،ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے گی،قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں،شہر میں امن و امان کا قیام اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں :این اے 227:نومنتخب ایم این اے دھاندلی کے الزام میں گرفتار