این اے 227:نومنتخب ایم این اے دھاندلی کے الزام میں گرفتار

Feb 11, 2024 | 13:18:PM
این اے 227:نومنتخب ایم این اے دھاندلی کے الزام میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فیاض جعفری) عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر  خیرپور  کے حلقہ  این اے 227  میں پاکستان  پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب ایم این اے عرفان لغاری کو  گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  خیرپور کے حلقہ این اے 227 میں  مبینہ دھاندلی کے الزام پر  پیپلز پارٹی کےنومنتخب ایم این اے عرفان لغاری کو گرفتار  کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لغاری پردھاندلی کے ذریعے سیٹ جیتنے کا الزام لگانے کے بعد درجنوں مسلح افراد نے رات گئے ریٹرننگ افسر کے دفتر پر حملہ کیا جبکہ مسلحہ افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی تھی اور بیلٹ بکس چوری کرنے کی کوشش کی گئی تھی،بعد ازاں پولیس نے عرفان علی لغاری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنااللہ کی منفرد انداز میں میڈیا پر تنقید  صارفین کے ردعمل نے لیگی رہنما کو سرپرائز دے دیا

خیال رہے کہ  عرفان علی لغاری نے این اے227 کی نشست ایک لاکھ 4 ہزار 13  ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف جی ڈی اے کے امیدوار لیاقت علی جتوئی نے صرف 93ہزار 956 ووٹ حاصل کیے۔