پشاور؛ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا؛ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 5زخمی

Feb 11, 2024 | 17:34:PM
پشاور؛ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا؛ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 5زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پشاور کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایاکہ واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرے کے گھر شکایت لے کر پہنچے تو فائرنگ کی گئی،پولیس حکام کا کہنا ہے  کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سیاسی رہنما کا فیس بُک لائیو کے دوران قتل