بھارتی اداکار کا اذان کےلئےاحترام ، ویڈیو وائرل

Feb 11, 2023 | 12:19:PM
بھارتی اداکار
کیپشن: بھارتی اداکار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار کرن کندرا کی اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روک دی۔انکے اس عمل نےسب کے دل جیت لئے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

ہوا کچھ یوں کہ اداکار  اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں پریس کانفرنس کررہے تھے جہاں بےشمار لوگ موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن کندرا اپنے نئے آنے والے ڈرامے ‘تیرے عشق میں گھائل’ کی پریس کانفرنس میں مصروف تھے کہ اس دوران اذان شروع ہوگئی۔ ایسے میں  کرن کندر اچانک اذان کی آواز سن کر میڈیا کو اذان کے احترام میں 2 منٹ کیلئے خاموشی اختیار کرنے کا کہتے ہیں اور خود بھی خاموش ہوجاتے ہیں۔

کرن کندرا کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔