ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19.61ارب ڈالر ہو گئے
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19.61ارب ڈالر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1.20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 14.57 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.58 ارب ڈالر ہوگئےجبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.02 ارب ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 2.40 کروڑ ڈالر بڑھ کر 19.61 ارب ڈالر ہوگئے،آئی ایم ایف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں ،
یہ رقم 12 دسمبر کو زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ میں شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ہزاروں فٹ بلندی پر پیراشوٹ طیارے میں پھنس گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری