بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید مکافات عمل بھگت رہے ہیں ،آج کا فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا؛بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اپنے وقت کے 2فرعون دیکھے،بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید مکافات عمل بھگت رہے ہیں ،جیسا کام فیض حمید نے کیا یہ فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا۔
چنیوٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں گونر راج پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ،بدامنی کی صورت میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے ،ان کاکہناتھا کہ فیض حمید کو سزا ملنا ایک تاریخی فیصلہ ہے،میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اپنے وقت کے 2فرعون دیکھے،بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید مکافات عمل بھگت رہے ہیں ،جیسا کام فیض حمید نے کیا یہ فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل باقی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں ، بانی پی ٹی آئی نے غلط اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا، آج بانی پی ٹی آئی خود جیل میں ہیں یہ مکافات عمل ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ آج کے فیصلے سے واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیر قانونی کام کررہے تھے ،بانی کے دور میں فریال تالپور اور مریم نواز کو ٹارگٹ کیا گیا ، چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ 27ویں ترمیم میں آئینی عدالت بڑی کامیابی سمجھتے ہیں،وفاقی حکومت کو درپیش مالی مشکلات کا سب کو اندازہ ہے،
وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات کے ذمہ دار اسلام آباد میں ہی ہیں،ہم سب کو مل کر وفاق کی مشکلات کا حل تلاش کرنا چاہئے ،ہم وفاق کی مالی مشکلات کے حل کیلئے اپنی تجاویز دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ معاشی مشکلات میں کمی کے دعوؤں میں کچھ حقیقت ہے،شہباز شریف اور انکی ٹیم نے معاشی مشکلات سے نکالا،بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا ذکر ہے ، ہم نے آئینی عدالت بھی بنا دی ہے ،یہ ہمارے نظریے اور منشور کی جیت ہے ، آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی