امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی

Dec 11, 2025 | 17:35:PM
امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی
کیپشن: ایف 16،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق مجوزہ فیصلہ امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گا کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز کے لئے امریکی و اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرو آپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

اپ گریڈ پیکیج میں لنک۔16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک معاونت شامل ہے۔

ڈی ایس سی اےکی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ فروخت پاکستان کے بلاک۔52 اور مِڈ لائف اپ گریڈ ایف۔16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے اس کی موجودہ اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرارو مضبوط رکھے گی۔

خط میں مزید کہا گیاکہ یہ جدید اپ گریڈز پی اے ایف اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں مزید مؤثر انضمام اور انٹرآپریبلٹی کو ممکن بنائیں گے اور طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی امور کا بھی حل فراہم کریں گے۔

واضح رہے یہ پیش رفت امریکی صدر سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی خوشگوار ملاقاتوں کے بعدسامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر حیدر علی کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا