مسافروں سے بھری وین دریائے جہلم میں جا گری،12افراد لاپتہ

Dec 11, 2025 | 12:30:PM
مسافروں سے بھری وین دریائے جہلم میں جا گری،12افراد لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحصیل ہجیرہ میں مسافروں سے بھری وین دریائے جہلم میں گر گئی ہے جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سنگین حادثہ راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ میں پیش آیا ہے،جہاں پنڈی سے جانے والی ایک مسافر وین آزاد پتن کے مقام پر دریائے جہلم میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیموں نے چار مسافروں کو ریسکیو کر لیا اور انہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر 12 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سدھنوتی ممتاز کاظمی کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں شریک ہیں اور لاپتہ 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، بیوٹیفکیشن پلان فیز کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر