کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Dec 11, 2025 | 10:58:AM
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سرد ی کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، مری گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
دوسری جانب لاہور، سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، گجرات، جہلم، ساہیوال ،ملتان ،خانیوال ، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹگی، لاڑکانہ ، موہنجو داڑو ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ  ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میںدھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔