وادی کاغان میں آتشزدگی، 7 مکانات جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا نیا سخت قدم،غیر ملکیوں کیلئے نئی مشکل