پالیسیوں پر تنقید، ٹرمپ امریکی چینلCNN پر برہم

Dec 11, 2025 | 09:05:AM
پالیسیوں پر تنقید، ٹرمپ امریکی چینلCNN پر برہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارنر برادرز ڈسکوری کی خریداری کی جاری کشمکش میں یہ یقینی بنایا جائے کہ سی این این کو یا تو نئے مالکان کے حوالے کیا جائے یا اسے فروخت کر دیا جائے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سی این این کو فوری فروخت کردینا چاہیے۔

 صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر انگلی اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سی این این کی ریٹنگز اتنی کم ہیں کہ شمار بھی نہیں ہوتیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا ڈیل کے تحت سی این این کو بیچ دینا چاہیے، تنقید کے باوجود وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

واضح رہے صدر ٹرمپ اکثر اپنی تقریروں اور صحافیوں سے گفتگو میں ان ٹی وی اور اخبارات کو جعلی میڈیا قرار دیتے ہیں جو ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

 سی این این نے تاحال امریکی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف