پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اردن کے ہم منصب سے ملاقات کی۔
اردن کے وزیر نے شاہ اردن کے حالیہ کامیاب دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پاک اردن تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اردنی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان علما کا اعلان