ملک بھر میں ادھار پر سودا لینے والوں کے رجحان میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)ملک بھر میں ادھار پر سودا لینے والوں کے رجحان میں اضافہ ہو گیا، گیلپ نے سروے رپورٹ جاری کردی۔
سروے رپورٹ کے مطابق مہنگائی کم تو ہورہی ہے مگر اسکا فائدہ عوام کو منتقل نہیں ہورہا،ادھار پر سودا لینے والوں کی شرح 59 فیصد ہوگئی ،پاکستان کی نصف آبادی قوت خرید محدود ہونے کے باعث اجناس اوراشیائے صرف ادھار پر لیتی ہے ، ادھار پر سودا لینے والوں میں اکثریت کم پڑھے افراد اور مزدور طبقہ کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادھار پر سودا لینے والے مزدور طبقے کی شرح اضافےکے بعد61فیصد ہوگئی، ملازمت پیشہ اور تعلیم یافتہ افراد کی اُدھار پر سودا لینے کی شرح بڑھ کر51 فیصد ہوگئی۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ مہنگائی مسلسل کی شرح 4.9 فیصد پر مگر ہول سیل اور ریٹیل کے ریٹ میں واضح فرق بدستور برقرار ہے ، سرکار کی کنڑول پرائس ٹیمیں پرائس لسٹ کی رِٹ قائم کرنے میں ناکام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت نے معافی مانگ لی،جان کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں