ہسپتالوں میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا تجربہ ناکام! صفائی کا عمل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپنے کا فیصلہ 

Aug 11, 2026 | 18:38:PM
ہسپتالوں میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا تجربہ ناکام! صفائی کا عمل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا تجربہ ناکام ہونے کے بعد ٹیچنگ ہسپتالوں میں صفائی کا عمل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں گزشتہ 3 دہائیوں سے صفائی ٹھیکے پر ہے ،ٹھیکے پر ہسپتالوں میں صفائی کی حالت انتہائی ابتر رہی ،شہباز  شریف کی وزارت اعلی کے پہلے دور میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا سلسلہ شروع ہوا،ٹھیکیداروں کی جانب سے عملہ صفائی کو پورا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جاتا 
صفائی کی ابتر حالت پر ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سپرد ہوگا ،ستھرا پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی صفائی کے حوالے سے جامع پلان وضع کرنا شروع کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں   ؛ تشدد کی سیاست،اسلحہ سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے؛عطاء تارڑ