فرانس میں جیلی فش کے باعث ایٹمی بجلی گھر بند کرنا پڑگیا

Aug 11, 2025 | 22:45:PM
فرانس میں جیلی فش کے باعث ایٹمی بجلی گھر بند کرنا پڑگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فرانس کے شہر گراولینز میں واقع ایک ایٹمی بجلی گھر کو بڑی تعداد میں آنے والی جیلی فش کے باعث عارضی طور پر بند کرنا پڑ گیا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بڑی تعداد جیلی فش پلانٹ کے فلٹرز میں پھنس گئیں جس کے باعث پلانٹ کا کولنگ سسٹم بند ہوگیا یوں پاور پلانٹ کے 4 یونٹس خودکار طور پر بند ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ شمالی فرانس میں واقع اس پلانٹ کی باقی 2 یونٹس پہلے ہی مرمت کے لیے بند تھے۔

توانائی کمپنی نے بتایا کہ اس واقعے کا ’پلانٹ کی حفاظت، عملے کی سلامتی یا ماحول پر کوئی اثر نہیں ہوا‘ اور جیلی فش ’پلانٹ کے غیر جوہری حصے‘ میں پائی گئی ہیں۔

گراولینز فرانس کے سب سے بڑے پاور پلانٹس میں سے ایک ہے جس کے 6 یونٹس میں سے ہر ایک 900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

اس پلانٹ کو ٹھنڈا  رکھنے کے لیے بحیرہ شمال سے ایک نہر کے ذریعے پانی پہنچایا جاتا ہے جہاں گرمی کے موسم میں کئی اقسام کی جیلی فش عام طور پر دیکھی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ائیر انڈیا کا یکم ستمبر سے واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان