جڑواں شہروں میں تہرا قتل، 2 خواتین سمیت 3 افراد چل بسے

Aug 11, 2025 | 19:41:PM
جڑواں شہروں میں تہرا قتل، 2 خواتین سمیت 3 افراد چل بسے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جڑواں شہروں میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، جائیداد کا تنازعہ دو خواتین سمیت تین افراد کی جان لے گیا۔

ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر والد اور دو سگی بہنوں کو قتل جبکہ بھانجے کو شدید زخمی کر دیا، ملزم نے شہزاد ٹاون کے علاقے میں والد محمود حسین اور سگی بہن شبنم زاہدہ کو قتل کیا۔

ملزم محمد علی نے والد اور بہن کے قتل کے بعد راولپنڈی میں بھی سگی بہن کو قتل کیا، ملزم نے مقتولہ انجم زاہرہ کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا جبکہ کمسن بھانجے کو شدید زخمی کیا۔

ملزم محمد علی کا والد اور بہنوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ایم کیو ایم اور قیدی 804 میں کوئی فرق نہیں:شرجیل میمن