عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی نیلامی، سوشل میڈیا پر مبینہ اشتہار وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا۔

اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025 کو نیلامی کا اشتہار اخبار میں دے چکی ہے ، اگر کوئی بھی فرد جو مذکورہ نیلامی میں دلچسپی رکھتا ہے وہ مذکورہ جائیداد کی سائٹ کا دورہ کر سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:’’جیل سٹاف کو گالیاں‘‘عمران خان کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بڑا دعویٰ کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے بانی کے گھر کی نیلامی سے متعلق تاحال کوئی ردعمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق عمران خان کا گھر القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کی ریکوری کیلئے نیلام کیا جارہاہے ۔
دسوری جانب سوشل میڈیا پر خبر کی گردش کے بعد پی ٹی آئی کارکن آگ بگولا ہو گئے۔