عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ

Aug 11, 2025 | 12:50:PM
عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے اور برا بھلا کہتے ہیں۔

ایک پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کھانے کےلئے ہر چیز میسر ہے ۔وہ جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے اور برا بھلا کہتے ہیں۔،جونیئر اور سینئرز کیلئے گندی زبان استعمال کی جاتی ہے،حالانکہ جیل میں انہیں کھانے کیلئے ہر چیز میسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کے اہم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ، پارٹی میں صف ماتم

وزیر ریلوے کاکہناتھا کہ عمران خان جیل اچھی نہیں کاٹ رہا، ان کے پاس آپشن کوئی نہیں ہے،اڑ کر تو وہ جیل سے باہر نہیں آ سکتا۔

حنیف عباسی کاکہناتھا کہ ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے ،بانی پی ٹی آئی مجھ سے 2013میں جیتے تھے،بانی پی ٹی آئی کو 25ہزار بیلٹ باکس سٹمپ لگا کر پہلے دے دیئے گئے تھے۔