دبئی میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب ، 60 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دبئی میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے شاندار جشن منایا گیا۔
دبئی میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، تقریب میں ملی نغمے بھی گائے گئے۔
تقریب میں اماراتی وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ نہیان بن مبارک نے پاکستانی کمیونٹی کو ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما’’ ٹرمپ کو ابا‘‘ کہنے پر غصہ میں آگئے