تحریک انصاف کے رہنما’’ ٹرمپ کو ابا‘‘ کہنے پر غصہ میں آگئے

Aug 11, 2025 | 12:00:PM
 تحریک انصاف کے رہنما’’ ٹرمپ کو ابا‘‘ کہنے پر غصہ میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ’’ٹرمپ کو ابا‘‘کہنے پر غصے میں آگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل   ایک پروگرام میں ٹرمپ کو ابا کہنے پر غصے میں آگئے اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

  پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں شرکت کی،ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کون ہے؟ہم ٹرمپ کو کیا سمجھتے ہیں،ٹرمپ کیا ہے جی۔

 یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کے اہم رہنما پر حملہ ،جان کی بازی ہار گئے

پروگرام کی میزبان نے کہاکہ ٹرمپ کو آپ ابا جی سمجھتے تھے،کہتے تھے ٹرمپ آئے گا تو اڈیالہ جیل کے دروازے کھلوائے گا اور عمران خان کو رہا کروائے گا،جب وہ مکر گیا آزاد کروانے سے  یا اس نے آزاد نہیں کروایا،تو آپ نے کہاکہ کیا کر سکتے ہیں۔

 ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ہمار اٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میزبان نے کہاکہ کیا آپ ٹرمپ کو ابا جی نہیں سمجھتے تھے؟آپ نے یہ پوچھا توسوری مجھے یہ پوچھنا پڑا۔

ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ  میں یہ اعتراض کرتا ہوں آپ الفاظ واپس لیں، پروگرام کی میزبان نے کہاکہ آپ نے کہاکہ ٹرمپ کو ہم کیا سمجھتے ہیں،امریکی صدر ہیں۔

 پروگرام کی میزبان نے کہا کہ  تو کیا آپ لوگوں نے ٹرمپ سے امیدیں نہیں لگائی ہوئی تھیں،ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا۔