پی ٹی آئی کاورکرزکنونشن:لاہورہائیکورٹ سے اہم خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 14 اگست کو منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن سے متعلق دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو معاملے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس خالد اسحاق نےپی ٹی آئی کے کارکن اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
جسٹس خالد اسحاق نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیاکہ جلسہ کب ہے جس پردرخواست گزارکے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہاکہ چودہ اگست کو ہے ، یہ جلسہ نہیں ورکر کنونشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات،لاہور ہائیکورٹ سےاہم خبرآگئی
جسٹس خالد اسحاق نے کہاکہ آپ کا معاملہ ڈی سی کو بھیج دیتے ہیں ، انہیں کہتے ہیں کہ وہ کل گیارہ بجے تک فیصلہ کردیں ،سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ جی ٹھیک ہے۔