واٹس ایپ پر سٹیٹس لگانے والوں کیلئے نیا فیچرمتعارف

Aug 11, 2025 | 09:12:AM
واٹس ایپ پر سٹیٹس لگانے والوں کیلئے نیا فیچرمتعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے سٹیٹس میں ایک ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔
میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا ’’لے آؤٹ ٹول‘‘ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب سٹیٹس میں بیک وقت متعدد تصاویر شامل کی جا سکیں گی۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر اُن صارفین کے لیے ہے جو ایک ہی لمحے کے مختلف زاویے دکھانا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے سٹیٹس بناتے وقت صرف ’’Layout‘‘ آپشن پر ٹیپ کریں اور اپنی پسند کے مطابق تصویریں شامل کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین حادثے کا شکار، 4 افراد زخمی
یہ فیچر حالیہ اپڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں دنیا بھر کے صارفین تک پہنچ جائے گا۔