جہانگیر ترین نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں کی حمایت کردی

Aug 11, 2023 | 21:23:PM
جہانگیر ترین نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں کی حمایت کردی
کیپشن: جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دئیے گئے ناموں کی حمایت کردی۔
اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہاکہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کی طرف سے دیئے گئے ناموں کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کی تشکیل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے اورامید ہے عبوری حکومت کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی