ویمن فٹبال ورلڈکپ،انگلش فٹبالر لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی

Aug 11, 2023 | 19:25:PM
ویمن فٹبال ورلڈکپ،انگلش فٹبالر لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی
کیپشن: انگلینڈ کی فارورڈ لارین جیمز , فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فارورڈ لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔
 ورلڈکپ کے دوران نائجیریا کے خلاف میچ میں لارین جیمز کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا،فیفا نے لارین جیمز کی پابندی ایک میچ سے بڑھا کر دو میچز کر دی۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کل کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے مد مقابل ہوگی۔ انگلینڈ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں لارین جیمز ٹیم کو دستیاب ہوں گی۔ لارین نے پری کوارٹر فائل میں نائیجریا کی کھلاڑی مشیل الوزی کو کمر میں ہٹ کیا تھا جس کے بعد وی اے آر ریویو میں ان کی غلطی ثابت ہونے پر انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام، نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوان امام کعبہ کی طبیعت اچانک خراب،ویڈیو سامنے آگئی