تحریک لبیک کو بڑا ریلیف مل گیا

Aug 11, 2022 | 14:57:PM
 انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 8 رہنماؤں کو بری کر دیا
کیپشن: تحریک لبیک پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 8 رہنماؤں کو بری کر دیا۔ مرکزی رہنما علامہ فاروق الحسن، مدثر ظہور، مجاہد شاہ، انوار الحق اور علی جاوید سمیت 8 ملزمان کو بری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے عوام کو اہم پیغام دے دیا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ تحریک لیبک کے وکیل شہزاد بھٹی اور اسری چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

خیال رہے ملزمان پر توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ ملزمان کیخلاف 2021 میں تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج ہوا۔