عمران خان نے عوام کو اہم پیغام دے دیا

Aug 11, 2022 | 14:31:PM
عمران خان نے عوام کو اہم پیغام دے دیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور جلسے کے حوالے سے عوام کے نام خصوصی پیغام دے دیا۔

عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 13 اگست کی رات کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سب کو دعوت دے رہا ہوں، فیملیز، نوجوان، بزرگ اور بچے سب تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں، لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں ہم حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز بھی کریں گے، پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جو اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، جلسے میں لائحہ عمل طے کریں گے کہ پاکستان کے نظریے تک کیسے پہنچا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت کا بڑا حکم آگیا

دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جن نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی گئی ان پر عملدرآمد ہو چکا ہے، ملازمین کے نوٹسز کا جواب دینے اور شامل تفتیش ہونے کے بعد درخواست غیرموثر ہو گئی۔

 تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو آئندہ کسی کو نوٹس جاری کرتے وقت احتیاط برتنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور اپنے سرکلر کی خلاف ورزی میں جاری کیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کا سرکلر صرف سائبر کرائم ونگ کیلئے جاری کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے آئندہ اپنے نوٹسز میں مناسب مطلوبہ معلومات فراہم کرے۔