پولیس کو شہباز گل کے گھر سے مطلوبہ مواد مل گیا

Aug 11, 2022 | 13:23:PM
شہباز گل,پی ٹی آئی,پولیس,ایف آئی آر ,موبائل فون,24نیوز
کیپشن: شہباز گل اور ڈرائیور(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )شہباز گل سے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے پولیس کا ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ ،فون برآمد،ڈرائیور فرار ہوگیا ۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما  شہباز گل کے ڈرائیور سے انکا موبائل فون برآمد کرلیا ۔پولیس نے  شہباز گل کے گھر چھاپے کے دوران اہلخانہ نے پولیس سے مزاحمت کی ۔مزاحمت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا    ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں  تھانہ آب پارہ میں درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس  ریڈنگ پارٹی کے نا صرف کپڑے پھاڑے بلکہ موبائل فونز بھی چھین لئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے موبائل فون اپنے ڈرائیور کو دینے کا انکشاف کیا تھا ،پولیس نے ڈاکٹر شہباز گل کی نشاندہی پر موبائل برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا تھا ،جلد ہی فرار ہونے والے ڈرائیور اظہار اور اسکے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جاہے گا ۔