مولا جٹ اور نوری نت کا کھڑاک کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

Aug 11, 2022 | 10:43:AM
دی لیجنڈ آف مولا جٹ,ماہرہ خان, فواد خان,حمزہ عباسی, گوہر رشید ,حمائمہ ملک
کیپشن: مولا جٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شائقین کا طویل انتظار ختم ۔مولا جٹ اور نوری نت کا کھڑاک۔فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کب ریلیز ہوگی۔تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔

پاکستان کے فلم بینوں  کے طویل عرصہ بعد ایک اچھی فلم دیکھنے کو ملنے جارہی ہے جس کا وہ طویل عرصہ سے انتظار کررہے تھے، مختلف تنازعات کا شکار فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز کا وقت  آن پہنچا ۔

ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ عباسی، گوہر رشید اور حمائمہ ملک جیسے بڑے ستاروں سے سجی یہ فلم  مکمل ہونے کے باوجود کئی برسوں سے مختلف تنازعات کے باعث ریلیز نہیں ہوپارہی تھی۔فلم کا پہلا باضابطہ ٹیزر پوسٹر ریلیز کی تاریخ کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ فلم 13 اکتوبر 2022 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کے شہرہ آفاق کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

یاد رہے ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستان کی فلمی صنعت کی اب تک کی مہنگی ترین فلم ہے، ناصر ادیب نے  اس کے مکالمے تحریر کیے ہیں ، یہ فلم 1979 کی شہرہ آفاق فلم ’مولاجٹ ’ کا ری میک ہے۔