شہباز گل ایک اور مشکل میں پھنس گئے

Aug 11, 2022 | 09:10:AM
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا موبائل برآمد کر لیا
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایک اور نئی مشکل میں پھنس گئے۔ پولیس نے شہباز گل کا موبائل برآمد کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 157 کا ضمنی الیکشن علیٰ موسیٰ گیلانی جیت جائینگے، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق موبائل فون فرانزک کے لئے بھجوایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نہ ہو سکا۔ پولیس نے شہباز گل کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے سی آئی اے سے رجوع کر لیا۔ پولیس تاحال وہ صفحہ برآمد نہیں کر سکی جس کو دیکھ کر شہباز گل ٹاک کر رہے تھے۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔