این اے 157 کا ضمنی الیکشن علیٰ موسیٰ گیلانی جیت جائینگے، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

Aug 11, 2022 | 00:11:AM
سابق وزیراعظم، یوسف رضا گیلانی، دعویٰ، این اے 157، علی موسیٰ گیلانی، جیت جائیں گے،
کیپشن: یوسف رضا گیلانی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 157 میں علی موسیٰ گیلانی جیت جائیں گے ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میرے پڑ دادا کا 70 واں عرس مبارک ہے اسی سلسلے میں آج دربار موسیٰ پاک حاضر ہوا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ کیا تو تمام راستے بند تھے، یہ آرڈر بھی دیا گیا کہ جو باہر آئے گا دس لاکھ جرمانہ ہوگا،میرے دو بیٹے بھی جیل گئے تھے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ یہ بتائیں جب مجھے اور نواز شریف کو نکالا تو تب سیاستدان اکٹھے بیٹھے تھے، جس جج نے مجھے ڈس کوالیفائی کیا میں آج اس جج کی خوشی غمی میں جاتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان، عدالت سے بڑی خبر آگئی