پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ کوریڈور سے تجارت کا باقاعدہ آغاز

Apr 11, 2026 | 21:52:PM
پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ کوریڈور سے تجارت کا باقاعدہ آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ترجمان کسٹمز نے کہاہے کہ پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے تجارت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوطرفہ علاقائی تجارتی روابط کے فروغ کے تحت ازبکستان کے لئے پہلی برآمدی کھیپ روانہ کر دی گئی ،ڈی جی کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ ثنااللہ ابڑو نے کوریڈور کے راستے پہلی کھیپ روانہ کی۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فروزن بیف پر مشتمل کھیپ خصوصی ٹرکوں کے ذریعے گوادر کے راستے ایران،بعدازاں تاشقند پہنچے گی۔

پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور وسط ایشیائی ممالک تک برآمدات کے لیے متبادل،مؤثرراستہ فراہم کرے گا،ٹرانزٹ کوریڈور کے لئے تفتان ، رمدان ،سست،گوادر سمیت اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو فعال  بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ائیر فورس کا سکواڈرن سعودی عرب پہنچ گیا