زارا شیخ نے میکال ذوالفقار کے ساتھ تعلق کی تصدیق کردی

Apr 11, 2023 | 21:57:PM
زارا شیخ نے میکال ذوالفقار کے ساتھ تعلق کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میکال ذوالفقار کے ساتھ  تعلق کی تصدیق کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق معروف اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی کیرئیر سمیت کئی مضوعات پر کھل کا بات کی۔شو میں محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ "میں اپنے کام اور اپنے مقصد میں اتنی مصروف ہوں کہ ان باتوں کے لئے وقت ہی نہیں ملتا لیکن اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو وہ ضرور سامنے آجائے گی، کیونکہ شوبز سے وابستہ افراد کی کوئی بات چھپی نہیں رہتی"۔

زارا شیخ کے اس جواب پر میزبان نے ماضی میں مشہور ہونے والے ان کے ایک سکینڈل کے حوالے سے سوال کیا کہ" ایک وقت ایسا تھا جب آپ کا نام اداکار میکال ذوالفقارکے ساتھ جوڑا جاتا تھا، آپ کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا تو کیا آپ دونوں کے درمیان ایسا کچھ تھا؟" اس سوال کے جواب میں زارا شیخ صاف انکار تو نہ کرسکیں لیکن انہوں نے واضح جواب بھی نہیں دیا اور ڈھکے چھپے انداز میں اقرار کرتے ہوئے کہا کہ" ماضی کی باتوں کو جانے دیں، میں اب آگے بڑھ گئی ہوں اور جلد ایک سرپرائز دینے والی ہوں"۔

جیسے کہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز وائر ل ہوئی تو صارفین اداکارہ کے سرپرائز کا بے صبری سے انتظار ہے جبکہ دوسری جانب اس انٹرویو کے مختلف ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین زارا شیخ کے بےتکے جوابات اور حرکات کا مذاق اڑا رہے ہیں تو کچھ ان سے خفا ہیں کہ انہوں نے میزبان کے کسی بھی سوال کا واضح جواب نہیں دیا۔