عمران خان کی بڑی کامیابی، اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل

Apr 11, 2023 | 20:59:PM
عمران خان کی بڑی کامیابی، اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل
کیپشن: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب میں انتخابات سے قبل عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ چوہدری بابر وحید ایڈوکیٹ نے وکلاء کی بڑی تعداد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت حاصل کرلی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں نامور وکلاء نے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی۔ تیسری مرتبہ پنجاب بار کونسل کے ممبر بننے والے چوہدری بابر وحید نے ساتھیوں سمیت زمان پارک میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں صدر سانگلہ ہل بار محمد عمران مشتاق بٹالوی، سیکرٹری سانگلہ ہل بار خضر حیات، سابق صدر سانگلہ ہل بار علی حیدر چٹھہ، نائب صدر سانگلہ ہل بار محمد احمد، نائب صدر لاہور بار میاں شرجیل، چوہدری غلام مرتضی، سابق نائب صدر لاہور بار ندیم ضیاء بٹ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عدیل اصغر ہاشمی، ملک بابر حسین، حمزہ ساجد چوہدری، زبیر علی اور میاں زبیر وحید شامل ہیں۔

وکلا برادری نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی و خود مختاری اور جمہوریت کے تحفظ و استحکام کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مؤقف کی مکمل تائید کا اعلان کیا۔