آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسی کی وضاحت  آ گئی

Apr 11, 2023 | 20:01:PM
آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسی کی وضاحت  آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پارلیمنٹ میں ہونے والی آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کےحوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا،اس بات پر حیرت ہے کہ لوگ میرے بیٹھنے کی جگہ پر اعتراض اٹھا رہے ہیں،میں گیلری یا کونے میں بیٹھنے کو ترجیح دیتا،،ایک جج کی تکریم کرتے ہوئے مجھے درمیان میں بٹھایا گیا،میں نے اپنی مرضی سے جگہ کا انتحاب نہیں کیا۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشورہ دیا کہ آئین کے بننے کی خوشی تاریخی لمحہ ہے جو سب کو منانا چاہیے، تمام شہریوں کا مفاد اسی میں ہے کہ نفرت کے بیج نہ بوئے جائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ تقریب میں سیاسی تقاریر نہیں ہونگی،آئین پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب میں شریک ہوا،میں نے تقریر نہیں کرنی تھی مگر سیاسی بیانات کے بعد وضاحت کرنا لازمی تھا،عوامی نمائندے عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے سیاست دانوں کے بغیر آزادی ممکن نہیں تھی،آئین کی خوشی منانا کسی ایک ادارے یا جماعت کا استحقاق نہیں،آئین کی اہمیت واضح کرنے کیلئے اس طرح کی تقریبات ہوتی رہنی چاہیں۔