نیب ان ایکشن: سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ

Apr 11, 2023 | 00:39:AM
نیب ان ایکشن: سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور کے ماسٹرپلان کی غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچانے کے معاملے پر نیب نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

نیب نے چوھدری پرویز الٰہی کے خلاف جاری ماسٹرپلان کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا۔ نیب نےلاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی تحقیقات میں معاونت کیلئےگریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے کا فوکل پرسن نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سے ٹھوکر نیاز بیگ کمپلیکس میں 12 اپریل سے قبل رابطہ کرے، ڈی جی ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی  منظوری میں کی گئی بے ضابطگیوں میں معاونت کریں۔

ماسٹر پلان لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے لئے بنایا گیا اور اس پر 2020 میں کام کا آغاز کیا گیا۔ سابق وزیر اعلی کے دباؤ پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق پچانوے مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کے لئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کے لئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا، سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلیپرز سے ملی بھگت کر کے گرین ایریاز کو براون میں تبدیل کروانے کا الزام ہے۔ پرویز الٰہی پر موجودہ سکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے قومی خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔