وزیراعلیٰ ان ایکشن، متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے کشتی مالکان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر سیلاب متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کشتی مالکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔
انھوں نے کہا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ نجی کشتی مالکان سیلاب متاثرین سے زائد کرائے وصول کر رہے ہیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
مریم نواز کے مطابق سیلاب متاثرین سے زائد کرائے کی وصولی میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے-
فلڈ ایریاز میں تمام نجی کشتیاں سخت پولیس نگرانی میں چلیں گی، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا خرچ خود برداشت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کسٹمز میں گریڈ 17 سے 20 کے 70 افسران کے تقرر و تبادلے