سیلاب سے ملکی معیشت کو بھاری دھچکا لگا:تھنک ٹینک رپورٹ

Sep 10, 2025 | 21:11:PM
سیلاب سے ملکی معیشت کو بھاری دھچکا لگا:تھنک ٹینک رپورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص عظیم)سیلابی صورتحال پر معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی, تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا ہے، معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر شرح سود کو 9 فیصد پر لایا جائے۔

 شرح سود 9 فیصد پر لانے سے 3 ہزار ارب روپے کی مالیاتی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے جسے حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں زراعت ، انفرا اسٹرکچر اور کاروبار کی بحالی پر خرچ کر سکتی ہے۔

اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے زراعت ، صنعت اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے شرح سود فوری9 فیصد پر لائی جائے۔

شرح سود میں کمی سے سیلاب متاثرہ کسانوں اور کاروباری افراد کو ریلیف ملے گا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں مدد ملے گی، اور زراعت کے بحالی ممکن ہو سکے گی۔

شرح سود میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ چل سکے گا، معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کاروباری برادری کو مہنگے شرح سود پر کام کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

پاکستان میں شرح سود علاقائی ممالک کے مقابلے میں سے زیادہ ہے، پاکستان میں 11 فیصد شرح سود کاروباری لاگت کو مہنگا کر رہا ہے، شرح سود 9 فیصد پر لانے سے3 ہزار ارب روپے کی مالیاتی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے۔

تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو روزگار کی اشد ضرورت ہے، شرح سود کم کرنے سے صنعتیں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کر سکتی ہیں ، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 22 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

شرح سود کو مرحلہ وار کم کیا جائے، دسمبر 2025 تک شرح سود کو 6 فیصد پر لایا جائے، مانیٹری پالیسی کا شرح سودکو بلند رکھنا معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔