بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل ٹرائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہوا، مقدمہ کی سماعت جمعہ 12ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے 16ویں گواہ(وعدہ معاف گواہ) پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی کا بیان قلمبند کیا گیا، سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کے بیان پر بشریٰ بی بی کی وکیل نے جرح مکمل کی۔
انعام شاہ کے بیان پر جمعہ کو بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی، بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بشریٰ بی بی کی بھابھی ، بیٹی اور ایک بچہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر، ظہیر عباس، عثمان گل، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی،عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے، کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔
دریں اثنا بشری بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ بھی کیا گیا، طبی معائنہ پمز ہسپتال کے دو اراکین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا۔
میڈیکل ٹیم ایچ او ڈی سی این ٹی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر الطاف اور ہیڈ آف نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر منصور اقبال پر مشتمل تھی، میڈیکل ٹیم بشری بی بی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ توشہ خانہ 2کیس کی سماعت کے دوران کمیونٹی سینٹر میں کیا گیا۔