آئیسکو کی نجکاری اورآؤٹ سورس بھرتیوں کیخلاف ملازمین کا احتجاج

ڈیجیٹل میٹر کے بعد میٹرز ریڈر اور بل ڈسٹری بیوٹر کو فارغ کرنے کا پلان کامیاب نہیں ہونگے دینگے،مظاہرین

Sep 10, 2025 | 14:27:PM
آئیسکو کی نجکاری اورآؤٹ سورس بھرتیوں کیخلاف ملازمین کا احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی،شاہد سپراء)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین  ادارے کی ممکنہ نجکاری اور آؤٹ سورس بھرتیوں کے خلاف سراپااحتجاج بن گئے۔
آئیسکوملازمین نے پریس کلب راولپنڈی سے مریڑ چوک آئیسکو دفتر تک ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری کے خلاف اور واپڈا کی بحالی کے حق میں نعرے درج تھے۔
 ریجنل چیئرمین جاوید بلوچ اور زونل چیئرمین کینٹ سرکل قمر فاروق کلیامی کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں ملازمین نے حکومت کو خبردار کیا کہ منافع بخش ادارے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم ہے، ترجمان کے ای
احتجاجی ملازمین نے الزام لگایا کہ ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب کے بعد حکومت میٹر ریڈرز اور بل ڈسٹری بیوٹرز کو فارغ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
آئیسکو ملازمین نے 17ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان بھی کردیاہے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین جاوید بلوچ نے کہاکہ کمپنیاں ختم کرکے واپڈا کو بحال  کیاجائے۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے عام تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کارکمپنیوں کو اربوں روپے کی لاگت سے عام میٹرز کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیاہے،ابتدائی طور پر بزنس پلان کے تحت 3لاکھ 50ہزار میٹرز کو تبدیل کیا جائیگا،میٹرزتبدیل کرنے کے لئے وزارت پاور ڈویژن نےدسمبر 2026 تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئےوزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔
لیسکو میں ابتدائی طور پر 3لاکھ 50ہزار میٹرز کو تبدیل کیا جائے گاجس کے تحت صارفین کے سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے،لیسکو کو سمارٹ میٹرز کی تنصیب کیلئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔