ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

Sep 10, 2025 | 10:09:AM
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے انڈرگریجویٹ اسٹڈیز داخلہ ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی) اور ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اب امیدوار 20 ستمبر 2025   تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار بروقت رجسٹریشن کر کے ان داخلہ ٹیسٹس میں شرکت کر سکیں۔

یاد رہے کہ یو ایس اے ٹی ٹیسٹ ان طلبہ کیلئے لازمی ہے جو ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند ہیں، جبکہ ایچ اے ٹی ٹیسٹ ہائر ایجوکیشن کے مختلف وظائف اور داخلوں کیلئے درکار ہوتا ہے۔

ایچ ای سی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافہ

 مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے طلباکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایچ ای سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالو کریں۔