قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ روزاسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر پر حملہ کرکے حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما حلیل الحیا کے بیٹے اور معاون سمیت 5 افراد شہید ہوئے جبکہ قطر نے اسرائیلی حملے کو ملکی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں، برقعہ پہن کر خریداری کی، ویڈیو وائرل
اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی ہے۔