حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں، برقعہ پہن کر خریداری کی، ویڈیو وائرل

Sep 10, 2025 | 09:30:AM
حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں، برقعہ پہن کر خریداری کی، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں۔

گلوکارہ کئی روز سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں سیلاب متاثرین کیلیے ضروری سامان کی خریداری منفرد انداز سے کی اور وہ خود برقع پہن کر بازار گئیں۔

حدیقہ کیانی بازار میں تھیں کہ اس دوران بارش بھی شروع ہوئی جس کے دوران انہوں نے چھتری بھی استعمال کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے متاثرین کیلیے لحاف، کمبل کی خریداری کرتے وقت دکاندار سے بھاؤ تاؤ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد :ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا